ہنگو‘ محکمہ فوڈ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی‘ جرمانے عائد

ہنگو‘ محکمہ فوڈ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی‘ جرمانے عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(نامہ نگار) ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ محمد زبیر اور ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی ہدایات پر محکمہ فوڈ کی گرانفروشوں کیخلاف کاروائی۔بعض  دوکاندارن کو چالان بھاری جرمانے عائد جبکہ بعض دوکانداران کو فوڈ ایکٹ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور گرانفروشی سے باز رہنے کی وارننگ بھی جاری۔عدم تعمیل کی صورت میں کسی قسم رعایت نہیں برتی جائیگی۔جبکہ علی الصبح انتظامی افسران محکمہ فوڈ عملہ کے ہمراہ سبزی منڈی کے دورے کے موقع پر سبزی اور فروٹس کے ریٹ مقرر کرنے کی  عمل کی  نگرانی بھی  کی گئی۔ڈی ایف سی صلاح الدین خان کی اتوار کے روز چھاپے کے دوران میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ،ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان نے فوڈ سٹاف کے ہمراہ ہنگو شہر سبزی فروٹس قصائی،جنرل سٹورز،کریانہ سٹورز اور دیگر دوکانوں میں اشیاء خوردونوش کے قیمتیں کوالٹی چیک کئے گئے۔معائنے کے دوران بعض دوکانداروں کو گرانفروشی نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے کی بھاری جرمانے عائد کر دی گئی۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے بتایاکہ گرانفروشی سے باز رہنے اور فوڈ قوانین پر عمل در آمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔بصورت دیگر عدم تعمیل کی صورت میں فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔