ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد اضافہ، کمپنیاں چند منٹوں میں مالامال 

  ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد اضافہ، کمپنیاں چند منٹوں میں مالامال 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دستیابی یقینی بنانے کیلئے ادویات کی قیمتوں میں 9سے262فی صد اضافہ کردیا،انکی لاجک کے مطابق مارکیٹ میں بہت سی ادویات نایاب اور عدم دستیاب ہیں،قیمتیں بڑھانے سے ادویات دسیتاب ہونگی،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک کی تمام کمپنیوں نے چند منٹوں میں اربوں روپے کما لئے دیگر کمپنیوں نے اپنی ادویات جن میں شوگر (بقیہ نمبر69صفحہ7پر)

،مرگی،دل،معدہ،زنانہ امراض،درد کی ادویات شامل ہیں،بے تحاشہ اضافہ کرکے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے والے لاکھوں مریضوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے،میلان گولی کی ڈبی400روپے سے800روپے ہوگئی،گروی بنتان انجکشن ٹولے وی کارٹ کریم،پیشاب ٓور گولی انجکشن لاسکس،فلیجل گولی،بروفن گولی،شوگر کی تمام ادویات نیوروبنیان گولی،سردرد نیوبرال فورٹ گولی،مرگی کی پٹگرال گولی اور دیگر ادویات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے،جبکہ اب بھی کئی ادویات جن میں اینجی سڈگولی،ریسوچن،ریووٹری0.5،تھائی راکسن گولی،فینوباربی ٹون،موٹی وال گولی،اب بھی مارکیٹ سے غائب ہیں جبکہ دیکھا دیکھی دیسی ادویات ساز کمپنی  نے گسٹو فل شربت گولی،لال شربت،توت سیاہ وگورین،عرق شریں،نونہال،اکسیر جگر شربت،عرق گلاب اور متعدد معجونون کی قیمتوں میں 20فی صد اضافہ کرکے عوام کو مزید پریشان کردیا ہے قبل ازیں 2018ء میں 350سے500فی صد اضافہ ہوچکا ہے ادویات استعمال کرنے والے لاکھوں مریضوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مالامال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -