کسٹم ٹیم کاآپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، سامان ضبط 

کسٹم ٹیم کاآپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، سامان ضبط 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (آئی اینڈ آئی) ملتان ریجن نے مختلف کاروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت بھاری مقدار میں ڈیزل اور متفرق سمگلڈ سامان اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا (بقیہ نمبر68صفحہ7پر)

ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی عثمان باجوہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سعید وٹو کی نگرانی میں، مبین اختر، مہر سلیم، عدنان چانڈیو، جمیل حیدر اور محسن رضا پر مبنی ٹیموں نے متعدد کاروائیوں کے دوران 9 نان کسٹم پیڈ لگڑری گاڑیاں جن کی مالیت 2 کروڑ 70 ہزار روپے جبکہ صادق آباد اور ڈی جی خان کے علاقوں میں دیگر کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل، ٹائرز، امپورٹڈ کپڑا، موبائل فونز، سپیئرپارٹس، الیکٹرونکس، خشخاش، ڈرائی فروٹس سمیت متفرق سامان کسٹم ایکٹ 1969ء  کے تحت ضبط کئے گئے سامان کی مجموعی مالیت 24 کروڑ 70 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

ضبط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -