اپوزیشن کا پی ڈی ایم اتحاد جلد ٹوٹ جائیگا:ڈاکٹر میناجعفر لغاری

اپوزیشن کا پی ڈی ایم اتحاد جلد ٹوٹ جائیگا:ڈاکٹر میناجعفر لغاری

  

  جام پور(نامہ نگار) وزیرا عظم عمران خان اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں ائیں گے۔ اپوزیشن کا پی ڈی ایم اتحاد جلد ٹوٹ جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان سے جلد نواز (بقیہ نمبر66صفحہ7پر)

شریف اور زرداری  پہلے کی طر ح  ہاتھ کر جائیں گے۔اپوزیشن لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے دھرنے اور احتجاجی سیاست کررہی ہے۔ جن کو پہلے کی طرح اس بار بھی ناکامی سے دوچار ہو نا پڑے گا۔۔ عوام ان کے چہرے پہنچان چکے ہیں۔ یہ بات سابق رکن قومی اسمبلی وجنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کمیٹی کی سنیئر رکن ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے کوٹ بودلہ کی سیاسی وسماجی شخصیات میاں عالم سکھیرا۔ غلام مرتضی خان  جوئیہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا لغاری گروپ کی سیاست عوامی خدمت پر محیط ہے۔ حلقہ میں ممبر قومی اسمبلی جعفرخان لغاری کے فنڈز سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے۔ ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے علاقہ میں خوشحالی ائے گی۔ کوٹلہ مغلاں میں دوبئی چوک سے کوٹ بودلہ تک سڑک کی تعمیر سے عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے ۔ ان شاء اللہ حلقہ کے تمام قصبات میں سیورئج اور نالیوں کے علاوہ دیگر تعمیر نو کے منصوبے مکمل کرائیں گے۔ ووٹ کی پرچی عوام کے دلوں پر راج کرکے حاصل کریں۔ علاوہ ازیں انہوں نے یونین کونسل تتاروالا۔ نواں بیگراج میں سولنگ اور پلیات اور چارہ جات کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں ودیگر کارکنان لغاری گروپ بھی موجود تھے۔

مینا جعفر لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -