واپڈا ایمپلائز انصاف یونین وفد کی عمرایوب  خان سے ملاقات، اہم امورپر تبادلہ خیال

  واپڈا ایمپلائز انصاف یونین وفد کی عمرایوب  خان سے ملاقات، اہم امورپر ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ایمپلائیز انصاف یونین(بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

 (رجسٹرڈ) کے اعلیٰ سطحی وفد نے  مرکزی صدر محمد آصف مغل کی قیادت میں وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان سے ملاقات کی. ملاقات میں ملک محمد عامر ڈوگر چیف وہپ قومی اسمبلی بھی  شریک ہوئے فد میں دیگر افراد مرزا نوید بیگ، محمد ناصر خان سیف، رانا محمد اسلم اور ساجد خان بھی شریک ہوئے و فد نے وفاقی وزیر کو واپڈا ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ادارہ میں گذشتہ ساٹھ سال سے ایک جعلی CBA (سی بی اے) مسلط ھے. جو واپڈا کے کرپٹ افسران کے ساتھ مل کر ادارے کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں. وفد نے منسٹر پاور کو بتایا کہ ملکی بقا کیلئے ضروری ہے کہ بجلی کمپنیاں ختم کر کے واپڈا کو بطور ادارہ بحال کیا جائے. ایمپلائیز سن کوٹہ پر بھرتی یقینی بنائی جائے. تمام کمپنیوں کی BOD (بی او ڈی) گذشتہ حکومت کی تشکیل دی ہوئی ہے جسے تبدیل کر کے ٹیکنو کریٹ ممبران تعینات کیے جائیں. ہر کمپنی کے BOD (بی او ڈی) میں ایک ممبر لیبر مقرر کیا جائے. کرونا کے باعث واپڈا ٹریننگ سینٹر بند رہے ہیں لہذا ایمپلائیز کو بغیر ٹریننگ کے اپ گریڈیشن (upgrade)کیا جائے.وفاقی وزیر نے وفد کے تمام مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی اور ادارے میں واپڈا انصاف یونین کو اپنی بھرپور سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -