کبیروالا: جعلی کھاد،زرعی میڈیسن تیار  کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی، ایک گرفتار

کبیروالا: جعلی کھاد،زرعی میڈیسن تیار  کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی، ایک گرفتار

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت نے ایک مشترکہ (بقیہ نمبر60صفحہ7پر)

کارروائی کے دوران تحصیل کبیروالا کے علاقہ میں 8 کسی کے قریب جعلی کھاد اور زرعی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی- اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا غلام مصطفی اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود نے رات گئے  اپنی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ مون کاٹن فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں تیار جعلی کھاد سے بھرے بیگز اور گنے و دھان کی فصل کیلئے جعلی ادویات قبضہ میں لے لیں -جعلی کھاد تیار کرکے  سونا ڈی اے پی کے بیگز میں بھری جارہی تھی- فیکٹری سے  کھاد اور زرعی ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی 400 من سے زائد بجری و دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ منی ٹرک پر لوڈ جعلی کھاد کی 190 بوریاں بھی سرکاری تحویل میں لے لی گئیں اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا- محکمہ زراعت کے مطابق  فیکٹری مالکان جعلی کھاد اور ادویات تیار کرکے خانیوال اور اردگرد کے علاقوں میں سپلائی کررہے تھے- کارروائی کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جعلی کھاد اور زرعی ادویات تیار کرنے والوں کیخلاف  سخت ایکشن لیا جائے گا-

مزید :

ملتان صفحہ آخر -