ڈیرہ، رحیم یارخان: فوڈ اتھارٹی ٹیمیں ان  ایکشن ، متعدد یونٹس سیل، بھاری جرمانے 

  ڈیرہ، رحیم یارخان: فوڈ اتھارٹی ٹیمیں ان  ایکشن ، متعدد یونٹس سیل، بھاری ...

  

 ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان (سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے (بقیہ نمبر61صفحہ7پر)

سرگرم ہوگئیفوڈ سیفٹی ٹیمز کی دودھ،مصالحہ جات اور دیگر اشیائے خوردنوش کی چیکنگ,4 فوڈیونٹس سیل،248 کلو بناسپتی گھی،180 خراب انڈے، 50 کلو ملاوٹی سرخ مرچ برآمد، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں کشمیر ملک شاپ پانی ملا دودھ فروخت کرنے،فوڈ لائسنس نہ ہونے پر سربمہر  کر تے ہو ئے 30لٹر دودھ بھی تلف کر دیا گیا لیہ میں شہاب فوڈز گرائنڈنگ یونٹ کو مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ,آلودہ تھیلوں میں مصالحہ جات سٹور کرنے پر سیل کردیا گیا لیہ میں ہی طارق کریانہ، راجن پور میں رحمت کریانہ سٹور کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا جبکہ ڈی جی خان میں براق فوڈز کو نامناسب لیبلنگ کرنے,آلودہ کیمیکلز تھیلوں میں خام مال سٹور کرنے پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے مزید کہا کہ عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کا اولین مقصد ہے۔ دریں اثنائپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے صادق آباد کے علاقہ لنک روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی اور مضر صحت دودھ مقامی نہر میں تلف کردیا گیا، اس موقع پر ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوڈ اتھارٹی کی موبائل لیب دودھ فروش گاڑیوں کو چیک کررہی ہیں اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خاتمے تک فوڈ اتھارٹی کا مشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف کیا گیا ہے اور مالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ 

فوڈ اتھارٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -