رحیم یارخان:چور،ڈاکو سرگرم،  وارداتوں میں تیزی، لاکھوں غائب 

  رحیم یارخان:چور،ڈاکو سرگرم،  وارداتوں میں تیزی، لاکھوں غائب 

  

  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 10 وارداتوں میں‘ ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘ اینٹیں‘ کماد اور سوئچ پینل چرا کر فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر62صفحہ7پر)

 چوری کی پہلی واردات سٹیلائیٹ ٹاؤن کے رہائشی فہیم الدین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 42 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ دوسری واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی ظفر اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار 350 روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ تیسری واردات محلہ قاضیاں کے رہائشی حمید ایاز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 85 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات محلہ قاضیاں کے رہائشی مختیار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات اقبال نگر کے رہائشی عبدالہادی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات نیازی کالونی کے رہائشی فہیم ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات احمد پور لمہ کے رہائشی ظہور احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات چک 69 کے رہائشی محمد نوید اکرم کے ساتھ پیش آئی جہاں 7 ملزمان تاج محمد وغیرہ نے 21 ہزار روپے مالیت کا سوئچ پینل چرا لیا‘ نویں واردات الجلال ٹاؤن کے رہائشی اختیار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان خالد وغیرہ نے 55 ہزار روپے مالیت کی اینٹیں اور کماد چرا لیا جبکہ دسویں واردات محمود کوٹ کے رہائشی محمد خالد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے۔ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ ضلع بھر میں ڈاکو راج جاری پہلی واردات مراد پور کے رہائشی رکشہ ڈرئیور ادریس کے ساتھ پیش آئی جو کہ علی الصبح اپنے پھٹہ رکشہ پر کپاس لوڈ کر کے جارہا تھا کہ تاج گڑھ روڈ پر گھات لگا کر بیٹے چھ مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر کپاس سے بھرا ہوا پھٹہ رکشہ، 2500 روپے کی نقدی چھین فرار ہوگئے۔ دوسری واردات محمد پور کے رہائی محمد وسیم کے ساتھ پیش آئی جسے دو نامعلوم مسلح ڈاکو?ں نے اسلحہ کی نوک پر 4ہزار روپے کی نقدی اور 18 ہزار روپے کا موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ تیسری وردات، قومی شاہراہ پر سولنگی چوک میں حمید ٹریڈرز پور ہوئی جہاں نیو فیصل کالونی کا رہائشی حمید الدین کا چچا محمد نواز دکان پر موجود تھا کہ کار پر سوار نامعلوم ڈاکو?ں نے نشہ آوور رمال سنبھال کر محمد انور کی جیب میں موجود 30 ہزار روپے کی نقدی نکال لی اور فرار ہوگئے۔ جبکہ چوتھی واردات سدو والی 120 موری کے نزید رکشہ ڈرائیور ٹھل حسن کے رہائشی محمد صابر کے ساتھ پیش آئی جو اپنے رکشہ پر دو خواتین مسافروں کو لے کر جارہا تھا کہ اسی دوران تین نامعلوم مسلح ڈاکو?ں نے انہیں روک کر 30 ہزار روپے کی نقدی و طلائی زیورات چھین لئے اور فرار ہوگئے۔ پولیس بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوکر رہ گئی ہے۔ 

تیزی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -