فارمی مرغی اور انڈے مزید مہنگے

فارمی مرغی اور انڈے مزید مہنگے

  

راجن پور،خانیوال(تحصیل رپورٹر، بیورونیوز) سردیوں کی آمد سے قبل ہی (بقیہ نمبر64صفحہ7پر)

فارمی مرغی اور انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں راجن پور میں موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی فارمی مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے مرغی 230 سے 250 روپے تک اور انڈے 160 سے 180 روپے فی درجن ملنے لگے ان کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے اے گذشتہ موسمِ سرما میں فارمی انڈے کی قیمت 120 روپے فی درجن سے زیادہ نہیں بڑھی لیکن اس مرتبہ ابھی سے فارمی انڈوں اتنا مہنگا ہوگیا ہے غریب کی پہنچ سے باہرراجن پور میں دیسی انڈا ملنا تو خواب بن چکا ہے دوکاندار گولڈن مرغیوں کے انڈے ہی دیسی ظاہر کر کے کے فروخت کر رہے ہیں شہریوں  کا حکومت سے نوٹس لے کر مہنگے انڈے فروخت کرنے والے پولٹری فارم مالکان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انڈے مہنگے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -