ایپکا ایسوسی ایشن، ٹیچرز یونین کا14اکتوبر کو پھرریلی نکالنے کافیصلہ 

ایپکا ایسوسی ایشن، ٹیچرز یونین کا14اکتوبر کو پھرریلی نکالنے کافیصلہ 

  

 بورے والا:(تحصیل رپورٹر)سپریم کونسل پنجاب ٹیچرز یونین ضلع وہاڑی کا ہنگامی اجلاس تعلیم و ملازمین کش حکومتی پالیسیوں کے خلاف مسائل و مطالبات کے سلسلہ میں (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

آل پاکستان ایمپلائز  ایپکا پاکستان اور سپریم کونسل پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام 14 اکتوبر بدھ پولی کلینک اسلام آباد سے ڈی چوک پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہروں اور مطالبات منظور ہونے تک دھرنا کے سلسلہ میں ضلع وہاڑی کا ہنگامی مشاورتی اجلاس زیر صدارت مرزا طارق محمود مرکزی سینئر نائب صدر و ضلعی صدر وہاڑی  ایم سی ماڈل ہائی سکول وہاڑی منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی و تحصیلی نمائندگان میڈم نصرت کلثوم مرکزی نائب صدر شعبہ خواتین،محمد ادریس سرپرست اعلیٰ،شکیل بابر، میاں سعید سدھو فنانس سیکرٹری،چوہدری فریاد علی جٹ سینئر نائب صدر، سلیم شاہ، حاجی رشید،اشفاق بٹ،ضلعی نائب صدور،یونس مغل ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت، رانا عارف، رانا اسماعیل، چوہدری مقصود گجر تحصیل میلسی۔اسداللہ جوئیہ،زاہد اکرام،عارف نور تحصیل وہاڑی، خلیل احمد چوہدری، غلام مصطفیٰ،محمد بوٹا اور زاہد لاڑسمیت دیگر نے شرکت کی مرزا طارق محمود مرکزی سینئر نائب صدر و ممبر سپریم کونسل پنجاب ٹیچرز یونین نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ6 اکتوبر کو اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کئے گئے احتجاج میں حکومت نے مرکزی تنظیمی عہدیداران کو طفل تسلیاں دے کر ٹال دیا گیا مرزا طارق محمود نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ آل پاکستان ایمپلائز کے چارٹڈ آف ڈیمانڈ تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے 100% اضافہ۔ بیورو کریٹس کی طرز پر ایگزیکٹو الاؤنسسز کی طرح150%اضافہ،وفاقی و صوبائی ملازمین کی تمام مراعات یکساں، صوبہ بلوچستان کی طرح تمام ملازمین کے گروپ انشورنس اور بناولنٹ فنڈ کا مچیورٹی کلیم،تمام ملازمین و اساتذہ کی اپ گریڈ یشن، تمام محکموں کی ڈاؤن سائزنگ بند کی جائے ورنہ آل پاکستان ایمپلائز،ایپکا پاکستان، سپریم کونسل پنجاب ٹیچرز یونین و دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام14اکتوبر کو پولی کلینک سے ڈی چوک پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاجی ریلی اورپارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا اور مطالبات منظور ہونے تک دھرنا دیا جائے گا وہاڑی سمیت پنجاب بھر سے اساتذہ وملازمین ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد ڈی چوک پارلیمنٹ ہاؤس احتجاجی مظاہرے میں پہنچیں گے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -