سرکاری لیبارٹریوں کی فیسوں میں 200فیصد اضافہ، غریبوں کی چیخیں  

سرکاری لیبارٹریوں کی فیسوں میں 200فیصد اضافہ، غریبوں کی چیخیں  

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرکاری لیبارٹریوں کی فیسو ں میں 200 فی صد اضافہ عوام پر ظلم ہے، فوری واپس لیا جائے،ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

 (س)بہاولپورکے ضلعی امیر قاری راشد محمودانصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے حکومت کی طرف سے سرکاری لیبارٹریوں میں کئے جانے والے ٹیسٹوں کی فیس میں یکمشت 200 فی صد اضافہ کو غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کی حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مختلف طریقوں سے لوٹ مار کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے،فیسوں میں حالیہ اضافہ اسی پالیسی کا تسلسل ہے جس کے نتیجے میں پرائیویٹ لیبارٹریز بھی اپنی فیسوں میں اضافہ کر دیں گی. اس سے پہلے ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوشرباء اضافہ کیا جا چکا ہے۔حکومت کی ظالمانہ پالیسی کے باعث عوام علاج معالجہ سے مکمل طور پر محروم ہو جائیں گے۔انہوں نے ادویات اور ٹیسٹ فیسوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

چیخیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -