استعفے دینے کا اعلان صرف ڈرامہ، چوربے نقاب ہوں گے، باسط بخاری 

استعفے دینے کا اعلان صرف ڈرامہ، چوربے نقاب ہوں گے، باسط بخاری 

  

   شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)اپوزیشن سینیٹ کا الیکشن سبوتاڑ کرنے کے لئیے استعفے استعفے کھیل رہی ہے بد قسمتی ہے عوام سے مسترد شدہ شخص بھی ووٹ کے تقدس کی (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

بات کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنما تحریک انصاف اور ایم این اے حلقہ این اے 185سید باسط سلطان بخاری نے سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ میاں عمران سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ استعفیٰ استعفیٰ کا صرف کھیل ہی رہے گا استعفیٰ کوئی نہیں دے گا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور سینیٹ میں اکثریت بھی حاصل کریگی حکومت کا عمران خان کی قیادت میں مارچ کے بعد اصل کام شروع کریگی جس کو حلقہ کے عوام بھی مسترد کر چکے ہیں اس موقع پر ضلع مظفرگڑھ میں جاری تنظیم سازی پر سینئر نائب صدر تحریک انصاف ضلع مظفر گڑھ میاں عمران نیبریفنگ دی اور ضلع بھر کی سیاست اور حلقہ این اے 184کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور دونوں راہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی۔

ڈرامہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -