بچوں پر پرُاسرار بیماری کاحملہ، محنت کش علاج کرانے سے قاصر

 بچوں پر پرُاسرار بیماری کاحملہ، محنت کش علاج کرانے سے قاصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) نبی پور کے رہائشی چنے بیچنے والے محنت کش کے 6 بچے پر اسرار بیماری میں مبتلاہوگئے‘ چند(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
 سال کی عمر میں پہنچ کر ہاتھ پاؤں سے معذور ہو جاتے ہیں تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ نبی پور کے رہائشی شاہنواز برگہ کے چھ بچے ہیں جو سارے کے سارے پر اسرار بیماری میں مبتلا ہیں۔ شاہنوازچنے بیچ کر گزر بسر کرتا ہے‘ شاہنواز برگہ کے بچے دو سال کی عمر میں پہنچتے ہیں تو ان کے ہاتھ پاؤں مفلوج ہو جاتے ہیں اور وہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتے اور گھر میں لوتھڑے کی طرح پڑے رہتے ہیں۔ شاہنواز برگہ نے کہا کہ میرے چھ بچے ہیں جو سارے کے سارے اب پر اسرار بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں اور چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ گھر کی جمع پونجی اور سارا سامان بیچ کر علاج پر لگا چکا ہوں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ اب تو علاج کروانے کی سکت نہیں رہی۔ شاہنواز نے بتایا کہ روزانہ دو کلو چنے بیچ کر گھر کا خرچ بمشکل چلاتا ہوں اور کئی کئی روز گھر میں فاقے بھی رہتے ہیں۔ کئی دفعہ چوبیس گھنٹے بھوکا بھی رہنا پڑا۔ شاہنواز نے رو کر بتایا کہ میرے بچے اب پیسے نا ہونے کی وجہ سے علاج کے بغیر پڑے ہیں‘ مجبور ہوں اب کچھ نہیں کر سکتا۔شاہنواز نے وزیراعظم پاکستان‘ وزیراعلیٰ پنجاب اور مخیر افراد سے علاج اور امداد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حملہ