وزیراعظم(ن)لیگ سے خوفزدہ،حکومتی کشتی  آخری ہچکولے کھارہی ہے،احمد یارہنجرا

وزیراعظم(ن)لیگ سے خوفزدہ،حکومتی کشتی  آخری ہچکولے کھارہی ہے،احمد یارہنجرا

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ومسلم لیگ (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک حکمرانوں کا دھڑن تختہ کردیگی، حکمراں اپنی گیڈر بھبکیوں سے اپوزیشن کا راستہ نہیں روک سکتے، حکومت مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خوف زدہ ہے،ملک ناقص حکمت عملی اور غیر سنجیدہ طرز حکمرانی کی وجہ سے بحرانوں کا شکار ہے، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے، عوام مسائل کے دلدل میں دھنس چکے ہیں اور انہیں کوئی راستہ نظر نہیں آرہا،ایسی صورتحال میں پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن ہی وہ قوت ہیں جو ملک کو بحرانوں کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کرپشن کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے،غداری اور بغاوت کے مقدمے حکومت کے آخری داؤ ہیں،جس شخص نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اس پر غداری کا مقدمہ افسوسناک ہے،اب مسلم لیگ ن کے قائد اور کارکنان کو محب وطنی کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، بانی پاکستان محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کو بھی غدار قرار دیا گیا تھا، ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ ملک میں غربت، بے روزگاری، افلاس و بھوک میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، آج صوبے کا عام شہری بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے، صوبے کو اہمیت صرف بیانات تک حاصل ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک حکمرانوں کا دھڑن تختہ کردیگی، حکمراں اپنی گیڈر بھبکیوں سے اپوزیشن کا راستہ نہیں روک سکتے، پی ڈی ایم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ملک کو بحرانوں اور عوام کو مہنگائی کی چکی سے نکال سکتے ہیں،حکومتی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے،پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن کے جلسوں سے حکومت کو چلتا کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -