ڈیرہ: پرانی دشمنی پرفائرنگ سٹوڈنٹ شدید زخمی، ملزم فرار، کارروائی شروع
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)تھانہ کالا علاقے چاہ رمن والا میں (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
مبینہ طور پر پرانی رنجش کی بنا پرملزم نے ایف ایس سی پنجاب کالج کے سٹوڈنٹ پر فائرنگ کر دی،سٹوڈنٹ زخمی حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیا تفصیل کے مطابق تھانہ کالا کے علاقے رمن والا کے رہائشی مجاہد حسین اپنے گھر کے باہر گلی میں سیوریج کا جمع گندا پانی نکال رہا تھا اس دوران معاویہ ہتوانی نے مبینہ طور پر پرانی رنجش کی بنا پر مجاہد حسین پر فائرنگ شروع کر دی جس سے فائر مجاہد حسین کی دونوں ٹانگیں پر لگے اور جس سے وہ موقع پر شدید زخمی ہو گیا فائرنگ کی آواز سنتے ہی قریبی علاقے کے لوگ جمع ہوگئے جنہوں نے ریسکیو نے15پر کال کی جس پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو ملزم فرار ہو گیا جس پر پولیس نے زخمی شخص مجاہد حسین کو ڈیرہ غازی خان ہسپتال منتقل کر کے پولیس تھانہ کالا نے ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 312/20 درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے متاثرہ مجاہد حسین کے وارثا کے مطابق ملزم معاویہ بااثر ہے جو بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ہماری آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے اپیل ہے ملزم کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف دیا جائے۔