گھریلو جھگڑے:29سالہ خاتون کی کالا پتھر پی کر خود کشی، لاش ورثا کے حوالے
رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) گھریلو ناچاقی سے دلبرداشہ ہوکر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
29 سالہ خاتون نے کالا پتھر پی کر خودکشی کر لی۔تفصیل کے مطابق جن پور کی رہائشی 29 سالہ صفیہ بی بی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشہ ہوکر بھاری مقدار میں کالا پتھر مشروب میں گھول کرپی لیا‘ حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود صفیہ بی بی جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی‘ جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے تین افراد جن میں سہجہ کی 28 سالہ آمنہ بی بی‘ خانبیلہ کا 15 سالہ شاہد‘ 28 سالہ باقر حسین نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر اور زہریلا سپرے پی لیا‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔