اسلامیہ یونیورسٹی، خیرپور ٹامیوالی سے آئندہ  ہفتے خصوصی بس سروس شروع، سٹوڈنٹس خوش

  اسلامیہ یونیورسٹی، خیرپور ٹامیوالی سے آئندہ  ہفتے خصوصی بس سروس شروع، ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ ڈویژن خیر پور ٹامیوالی سے طلبہ وطالبات کیلئے آئندہ ہفتے سے خصوصی بس سروس کا آغاز کررہا ہے۔ یہ بس سروسرروزانہ صبح 6.30پر اڈا خیر پور ٹامیوالی سے روانہ ہوگی اور دن 12.30پر بغداد الجدید کیمپس سے خیر پور ٹامیوالی کیلئے روانہ ہوگی۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز خیر پور ٹامیوالی میں سول سوسائٹی اور والدین کی جانب سے وائس چانسلر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوگی۔ جامعہ اسلامیہ بہاول پور پہلے لودھراں، مسافر خانہ، یزمان اور لال سوہانرہ کے طلبہ وطالبات کے خصوصی بس سروس چلا رہی ہے۔

اطہر محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -