پاکستان کا سب سے بڑا دشمن کرپٹ  فرسودہ، ظالمانہ نظام، عارف چوہدری 

پاکستان کا سب سے بڑا دشمن کرپٹ  فرسودہ، ظالمانہ نظام، عارف چوہدری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود،مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن عارف چوہدری،قائم مقام صوبائی صدر میاں نوراحمد (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
سہو،صوبائی جنر ل سیکرٹری سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ،مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ عارف رضوی نے صوبائی آرگنائزر چوہدری قمر عباس دھول،صوبائی نائب صدور سہیل کامران ایڈووکیٹ،افتخار قریشی ایڈووکیٹ،اوردیگر صوبائی رہنماؤں چوہدری شاہد ارائیں،ڈاکٹر محمودالحسن مصطفائی،ملک عبدالرشید اورچوہدری علی رضا نت،عمران یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان عوامی تحریک روایتی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک منظم نظریاتی سیاسی انقلابی جماعت ہے،جو اپنے قیام کے روز اول سے ہی مفادات کی بجائے نظریے کی سیاست کرتی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن موجودہ کرپٹ،فرسودہ اورظالمانہ نظام ہے،یہ نظام عوام کی بجائے محض چند فیصد اشرافیہ کے مفادات کا محافظ ہے۔لہذا اس نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد ہی ہماری سیاست کا مرکزی نقطہ ہے۔موجودہ حکومت نے آنے والے بلدیاتی انتخابات متناسب نمائندگی کے تحت کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں عام آدمی کو بھی آگے آنے کا موقع ملے گا،لہذا پاکستان عوامی تحریک نے موجودہ نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی مقصد کیلئے ہم نے پنجاب بھر میں تنظیمی استحکام اوربلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لئے ضلعی سطح پر دورہ جات کا سلسلہ شروع کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے اورآنے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر نظر آئے گی۔مگر موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہی ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کرے تاکہ حقیقی عوامی قیادت ابھر کر سامنے آسکے اورعوام کے مسائل انکے گھروں کی دہلیز پر حل کئے جاسکیں۔انہوں نے کہاہے کہ عوام نے موجودہ حکومت کو ”تبدیلی“کے نام پر منتخب کیا تھا مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی،مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کے گھر کا چولہا بجھا دیا ہے،بجلی،گیس،آٹا اورچینی کے بحران حکومت کے کنٹرول سے باہر نظر آتے ہیں،جس سے محب وطن طبقات میں تشویش پائی جاتی ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔اورمہنگائی کو کم کرنے کیلئے موثر میکنزم اختیار کرے۔
عارف چوہدری