میلسی:تاجروں پرچوری،دھمکیاں  دینے کی دفعات ختم، ضمانت کنفرم 

  میلسی:تاجروں پرچوری،دھمکیاں  دینے کی دفعات ختم، ضمانت کنفرم 

  

  میلسی(سپیشل رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران میلسی کے صدر شیخ محمد سلیم (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

اور دیگر تاجروں کیخلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے دوران درج کیئے گئے مقدمہ میں آر پی او ملتان کے حکم پر چوری اور قتل کی دھمکیاں دینے کی دفعات ختم کر دی گئیں جس پر گذشتہ روز عدالت نے تمام ملوث تاجروں کی ضمانت کنفرم کر دی ہے۔ تفصیل کیمطابق گذشتہ دنوں لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی احکامات کے برعکس مرکزی انجمن تاجران میلسی کے تاجروں نے اپنی اپنی دکانیں کھول کر کاروبار شروع کر دیا اور اس دوران حکومتی فیصلے کیخلاف احتجاج کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی ہدایت پر حلقہ پٹواری کی مدعیت میں انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم اور دیگر درجنوں تاجروں کیخلاف پولیس تھانہ سٹی میلسی میں مقدمہ درج کر لیا جس میں قتل کی دھمکیاں اور چوری کی دفعات بھی عائد کی گئیں تا ہم تاجروں کے مسلسل احتجاج پر آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے نوٹس لیا اور تاجروں کیخلاف میرٹ پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی جس پر پولیس نے تاجررہنماؤں کیخلاف قتل کی دھمکیاں اور چوری کی دفعات حذف کر دیں اور گذشتہ روز عدالت نے مذکورہ تاجر رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں دریں اثناء تاجروں نے اس سلسلے میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم نے کہا کہ تاجروں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہم میرٹ پر تفتیش کرنے پر آر پی او ملتان، ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی میلسی کے مشکور ہیں جبکہ میڈیا اور تاجر تنظیموں کی جانب سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کنفرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -