اقبال آباد:نومولود بچہ ایڈیشنل سیشن  جج کے حکم پر شیخ زید ہسپتال منتقل

  اقبال آباد:نومولود بچہ ایڈیشنل سیشن  جج کے حکم پر شیخ زید ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) کھیتوں میں پڑے ہوئے نومولود بچے کو (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر طبی سہولیات کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیل کی مطابق گزشتہ روز اقبال آباد کے علاقہ میں مقامی زمیندار نے کھیتوں میں پڑے ہوئے نومولود بچے کو پڑے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، ہیلپ لائن پر پیغام نشر ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج شیخ اعجاز علی جو کہ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے پروزائیڈنگ آفیسر اور جج ہیں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ بیورو، چلڈرن پروٹیکشن آفیسر عاصم فاروق کو ہدایت دیتے ہوئے بچے کو تحویل میں لے کر فوری طور پر شیخ زید منتل کرنے اور جان بچانے کیلئے مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر عاصم فاروق نے اپنے عملے کے ہمراہ نومولود کو تحویل میں لے کر علاج معالے کے سلسلہ میں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں نومولود طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جبکہ ذرائع نے بتاہے کہ مذکورہ شیر خوار کے صحت یاب ہوتے ہی اسے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور چلڈرن نرسری منتقل کردیا گیا جائیگا جس کی ذمہ داری چلڈرن نرسری سنبھال لے گی۔ 
نومولود بچے