رکن صوبائی اسمبلی حاجی عطاء الرحمن کا ٹھٹھہ  صادق آباد کادورہ، مختلف شخصیات سے ملاقاتیں 

  رکن صوبائی اسمبلی حاجی عطاء الرحمن کا ٹھٹھہ  صادق آباد کادورہ، مختلف ...

  

 ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 210 (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

جہانیاں حاجی عطاء الرحمن کی چوہدری آٹوز ٹھٹھہ صادق آباد میں چوہدری شہزاد فیصل آرائیں، سابق وائس چیئرمین ملک الطاف حسین ڈانگرہ سے ملاقات کی اس موقع پر حاجی عطاء  الرحمن نے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری ساجد علی، چوہدری سردار قیصر ایڈووکیٹ کے ساتھ حلقہ کے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا، حاجی عطاء  الرحمن نے کہاکہ ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے،حلقہ بھر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل منہ بولتا ثبوت ہے،مزید کہاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل جہانیاں کی تمام یونین اور ویلج کونسلوں سے افتخار نذیر گروپ سے مضبوط امیدوار کھڑے کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، بعد ازاں حاجی عطاء الرحمن نے مختلف علاقوں میں فوتیدگیوں پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -