عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں، انجمن اسلامیہ  ملتان کا اجلاس، انتظامات کا جائزہ

عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں، انجمن اسلامیہ  ملتان کا اجلاس، انتظامات کا ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)  برصغیر میں جشن عیدمیلاد النبی کے قدیم تاریخی(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 مرکزی جلوس و جلسے کی بانی انجمن اسلامیہ ملتان کا انتظامات کے سلسلے میں پہلا اجلاس زیر صدارت سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی خاندان قادریہ کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں مہمانان خصوصی گیلانی خاندان وتحریک امن پاکستان کے سربراہ  مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی اور سجادہ نشین دربار موسی پاک شہید مخدوم سید ابو الحسن گیلانی تھے مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی مخدوم محمد جاوید ہاشمی،صدر انجمن اسلامیہ وسابق وفاقی وزیر مخدوم تنویرالحسن گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاآنحضرت آقائے نامدارکی آمد کی خوشی منانا  امت مسلمہ کا پسندیدہ عمل و فرض ہے اسوقت دنیا میں امن قائم رکھنے کے لیے حضرت سیدنا محمد مصطفی کی لائی ہوئی شریعت اور قرآن پاک پر مکمل عمل کرنا ھوگا اورآپ کے ناموس عظمت عزت کا تحفظ اہل بیت خلفائے راشدین اور صحابہ کرام رضوان اللہ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا دنیا بھر میں حضرت سیدنامحمدمصطفے کی میلادالنبی اتحاد سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہے گستاخیوں میں ملوث بد بخت دنیا و آخرت میں عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گے اس موقع پرمظہر جاوید نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوسوں کے راستوں انتظامات اور سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے تنظیموں کی شکایات اور گذشتہ سال کی نسبت بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا  اور فیصلہ کیا گیا کہ اس سال جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم  بھر پور طریقے سے روایتی اسلامی احترام کے ساتھ منایا جائے گا انجمن اسلامیہ ملتان اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی اس موقع پر اقبال نزیر،افضال نزیر قادری،عاشق حسین قادری،محمد علی قادری،غلام شبیر قادری سمیت مخدوم سید راجن بخش گیلانی، سید عمران حسن گیلانی علامہ فاروق خان سعیدی مولانا بشیر احمد قادری ڈاکٹر ارشد بلوچ، شفقت حسین بھٹہ،الحاج محمد اشرف قریشی نواب تابش خان درانی چوہدری محمد یاسین،ملک قدیر کھوکھر،ملک تاج احمد،مفتی عثمان پسروری،ایوب مغل،ذوہیب گیلانی،اسد ممتاز،سرور شاہ،ادریس بٹ،زین العابدین گیلانی،حمید نواز احمد نواز،جمال لابر،منور خورشید صدیقی،یوسف فوجی،مختیار قادری دیگر نے شرکت کی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -