نشتر ہسپتال غریب مریضوں کو ڈائیلسز  کرانے کیلئے سفارش کی ضرورت

  نشتر ہسپتال غریب مریضوں کو ڈائیلسز  کرانے کیلئے سفارش کی ضرورت

  

  ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے شعبہ نیفرالوجی میں گردوں کے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 مرض میں مبتلا مریضوں کو بروقت ڈائیلسز کروانے کیلئے سفارشوں کی ضرورت پڑنے لگی۔بغیر جان پہچان والے مریض رل گئے۔جبکہ سفارشی سب قواعد توڑ کر اپنا ڈائیلسز کروانے میں مصروف ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر ہسپتال کے شعبہ نیفرالوجی جہاں گردوں کے مرض میں مبتلا روزانہ سینکڑوں مریض علاج و ڈائیلسز کروانے کیلئے آتے ہیں۔لیکن بدقسمتی سے وہاں پر بھی پسند نا پسند کا سلسلہ عروج پکڑ چکا ہے۔سفارشی و من پسند افراد کا بروقت ڈائیلسز تو کروا دیا جاتا ہے۔مگر جن مریضوں کی کوئی سفارش نہیں ہوتی۔وہ رل جاتے ہیں۔کیونکہ بغیر جان پہنچان والا کو لمبی پیشی دی جارہی ہے۔بلکہ کئی مریض تو گردوں کا بروقت ڈائیلسز نا ہونے سے دم توڑ  رہے ہیں۔مریضوں اور انکے لواحقین نے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -