مخالفین کا بھٹہ پر حملہ،تشدد،مزدور کو آگ میں پھینکنے کی کوشش

مخالفین کا بھٹہ پر حملہ،تشدد،مزدور کو آگ میں پھینکنے کی کوشش

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار)  مظفرگڑھ کی تحصیل  کوٹ ادو کے علاقہ  دائرہ دین پناہ میں جنو موڑ پر واقع بٹھہ خشت کے مالک مجید  کے مخالفین عباس جوئیہ،اعجاز جوئیہ اور (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

ارسلان جوئیہ نے 20سے زائد افراد کے ھمراہ  بھٹہ خشت پر دھاوا بول دیا اور  شبیر نامی مزدور پر تشدد کرنے کے بعد  اسے  جلتے بٹھہ  میں پھینکنے کی کوشش کی مزدور کی چیخ و پکار پر اھالیان علاقہ کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے ھوئے فرار ھو گئے  درجنوں افراد نے ملزمان کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا متاثرہ مزدور نے بتایا کہ بٹھہ مالک کے ساتھ مخالفت کی وجہ سے ملزمان مزدوروں کو بٹھہ پر کام کرنے سے روکتے ھیں اور بات نہ ماننے پر تشدد کرتے ھیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ھیں۔

کوشش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -