ملتان میں نیا تاجر اتحاد قائم، عہدے داروں کابھی اعلان 

ملتان میں نیا تاجر اتحاد قائم، عہدے داروں کابھی اعلان 

  

  ملتان (نیوز رپورٹر) مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تاجر نمائندگان پر مشتمل نیشنل تاجر اتحاد پاکستان قائم کردی گئی مرکز اور ضلع ملتان کے عہدیداران کا اعلان کردیا(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 گیا میاں امتیاز احمد شیخ مرکزی وائس چیئرمین عبدالحی شاہ مرکزی جنرل سیکرٹری ضلعی صدر ملتان ملک محمد اسلم جنرل سیکرٹری محمد یونس جسکانی شامل ہیں اس بات کا اعلان مرکزی چیئرمین میاں امتیاز احمد شیخ نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں چھوٹا تاجر زوال پذیری کا شکار ہے آئے روز چوریاں ڈاکے قتل و غارت اغواء برائے تاوان سندھ سمیت دیگر صوبوں میں آج بھی بھتہ خوری غنڈہ گردی پرچی بھتہ جیسے واقعات عام ہیں تاجروں کا کوئیپرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں عجیب و غریب ٹیکسزآئے روز قیمتوں میں اضافہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار کی بندش لاکھوں افراد بے روزگار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ نے زندگی مشکل بنا دی ہے ٹیکس نیٹ کے نام پر حکومت کے نت نئے طریقے بازاروں میں صفائی بنیادی سہولیات کا فقدان مگر حکومتی سطح پر کوء ی شنواء ی نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملتان بگ سٹی ٹیگ کے باوجود سہولیات سے محروم مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے تاجر برادری خوف وہراس بییقینی عدم تحفظ اور انتشار کا شکار ہے عملی تاجر نمائندگی مقفود ہے ایسے میں نیشنل تاجر اتحاد پاکستان کا قیام لایا گیا ہے جو ملکی اور مقامی سطح پر تاجر خصوصا چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی اور انکے حقوق کی بات کی جائے گی انہوں نے مرکزی اور ملتان ضلع کے عہدیدان کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق مرکزی عہدیداروں میں مرکزی چیئرمین میاں امتیاز احمد شیخ۔سینیء ر واء س چیئرمین دلدار حسین بلوچ۔سیکرٹری جنرل عبد الحء ی شاہ۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شان احمد راجپوت۔فنانس سیکرٹری ملک احتشام۔انفارمیشن سیکرٹری مخدوم سہیل عثمان ہاشمی۔ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شاہ جہان خان۔ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ملک نعمان اعوان۔ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری ارشد بھٹی۔چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری ارشاد ارائیں۔وائس چیئرمین آصف گجر۔ممبر مجلس عاملہ ملک اخلاق احمد۔ضلعی تنظیم ملتان میں صدر ملک محمد اسلم۔سینیء نائب صدر ملک نزاکت۔نائب صدورمنیر احمد۔رانا طارق۔لالہ ارشاد۔۔جنرل سیکرٹری محمد یونس جسکانی۔جوائنٹ سیکرٹری رانا فہیم۔ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری شمشاد قریشی۔ممبر مجلس عاملہ ارشاد احمد شامل ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -