ملتان:ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان 

ملتان:ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان 

  

 ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی چوری اور راہزنی کی 2 درجن سے زائد وارداتوں میں شہری کار. موٹر سائیکلیوں. موبائلز. لاکھوں کی نقدی. طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ سے عامر اکبر کی نامعلوم افراد سوزو(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کی ویگنار کار مالیت 15 لاکھ چوری کرگئے. اس تھانے کی حدود سے عثمان کو مسلح افراد نے روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی ریال موبایل مالیت 3 لاکھ 20 ہزار چھین کر فرار ہو گئے. تھانہ ممتاز آباد کے علاقے مشتاق علی کے گھر کے باہر سے آٹو رکشہ. تھانہ شاہ شمس کے علاقے زاہد حسین کا موبائل فون.  تھانہ گلگشت کے علاقے میں کامل حسین کے گھر سے نقدی 20 ہزار 1 تولہ سونا نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے. تھانہ الپہ کے علاقے سے ظہور احمد کی 110 میٹر بجلی کی تار ودیگر سامان مالیت 22 ہزار نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے. تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے سید فضل حسین کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد 3 لاکھ 82 ہزار کا سامان لے گئے. تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سے لیاقت حسین اور کامران کی نامعلوم افراد موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے. تھانی صدر جلالپور کے علاقے سے یوسف کی 50 میٹر تار اور ضیا الرحمن کی نامعلوم افراد موٹر سائیکل چوری کر گئے. تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے سے محسن کی موٹر سائیکل اور تھانہ قادرپور راں سے اقبال کے گھر سے طلائی زیور نقدی کھاد جس کی مالیت 3 لاکھ 50 ہزار نامعلوم افراد چوری کر گے. تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں عرفان کو 4 مسلح افراد نے روک کر موبائل فون مالیت 30 ہزار چھین کر فرار ہو گئے. تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں عباس کو 2 مسلح افراد نے روک کر موٹر سائیکل 125 چھین کر فرار ہو گئے. تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سے افتخار الحق کو نامعلوم جیب تراش 1 لاکھ 52 ہزار چوری کر گئے. تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے سے شبیراں مائی کے گھر میں نامعلوم افراد داخل ہو کر طلائی زیورات نقدی مالیت 87 ہزار چوری کر کے لے گئے ہیں۔

ڈکیتی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -