اوچشریف، فلور ملز، دکانوں، آٹا چکیوں پرچھاپے، جرمانے،کوٹے منسوخ 

اوچشریف، فلور ملز، دکانوں، آٹا چکیوں پرچھاپے، جرمانے،کوٹے منسوخ 

  

 اوچ شریف (نامہ نگار) اوچ شریف میں آٹے کی حکومتی نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے فلور ملز، دکانوں اور آٹا چکیوں پراچانک چھاپے تفصیلات کے مطابق سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ/تحصیل احمد پور شرقیہ میں گندم اور (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

آٹے کی ترسیل کے فوکل پرسن قاضی محمد نعیم نے فوڈ انسپکٹر محمد لطیف کے ہمراہ اوچ شریف سمیت تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقوں میں فلورملز، دکانوں، آٹا چکیوں کا اچانک چھاپے مارے،  اس موقع پر انہوں نے آٹے کی فروخت کا ریکارڈ چیک کیا اورسیل رجسٹر میں آٹا خریداروں کے ناموں اور موبائل فون نمبرز کی تفصیلات کا معائنہ کیا، سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ/فوکل پرسن نے اوچ شریف میں خواجہ شہباز آٹا چکی پر چھاپہ مارا تو وہاں سرکاری مونوگرام والے آٹے کے 6بیگز برآمد ہوئے جن میں آٹا ڈال کر انہیں 22سو روپے فی من کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا، جس پر مذکورہ آٹا چکی کو سربمہر کر دیا گیا،جبکہ چکی پر آٹا بیچنے،دکانداروں کو فروخت اور حکومتی نرخوں کا مشتہری بینرآویزاں نہ کرنے پر خواجہ سبطین فلور ڈیلر، عقیل اعوان، چوہدری خادم، حسن ٹریڈرز اور ماشااللہ کریانہ سٹور کے کوٹے منسوخ کر دیئے گئے، فلور ملز کے اچانک دوروں کے دوران آٹے کے تھیلوں کا وزن کم پایا گیا جس پر ان کو مجموعی طور پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ/تحصیل احمد پور شرقیہ میں گندم اور آٹے کی ترسیل کے فوکل پرسن قاضی محمد نعیم نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومتی نرخوں پر آٹے کی فروخت یقینی بنانے کے لئے کارروائی جاری رکھی جائے گی، انہوں نے کہا کہ زیادہ نرخوں پر آٹا بیچنے والے منافع خور مافیا کے خلاف عوام براہ راست ہم سے رابطہ کرے۔

چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -