اراضی تنازعہ: شاہ جمال میں  مخالفین کادوافراد پروحشیانہ تشدد

 اراضی تنازعہ: شاہ جمال میں  مخالفین کادوافراد پروحشیانہ تشدد

  

  شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)ذاتی دشمنی اور زمین کے تنازعہ پر متعدد مسلح افراد نے دو افراد پر تشدد شدید زخمی۔میراں پور (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کے اکرم نے بتایا کہ غلام عباس،سجاد حسین،محمد طارق،محمد آصف،بشیر احمد وغیرہ کے ساتھ ذاتی دشمنی ہے تین نا معلوم افراد کے ہمراہ اسے باجوہ فیکٹری کے مقام پر روک کر جوکہ مسلح سوٹے اور چھریاں تھے روک کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،دوسرے واقعہ میں ریاض حسین رٹہ نے بتایا کہ وہ گھر کے قریب اپنے رقبہ میں موجود تھا کہ فدا حسین،محمد ساجد،محمد ارشد،محمد شہزاد،محمد ندیم اور چار نا مسلح اسلحہ معلوم آگئے اسے یر غمال بنا کر اور اسلحہ کے زور پر اس کے رقبہ میں موجود درخت کاٹ کر لے گئے،بیٹ رائعلی کے عبدالسلام نے بتایا کہ رقم کے تنازعہ پر محمد اسلم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئیے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -