سنانواں:اندھا قتل ٹریس، بیٹاہی ملزم  نکلا، واردات کااعتراف، تفتیش شروع

سنانواں:اندھا قتل ٹریس، بیٹاہی ملزم  نکلا، واردات کااعتراف، تفتیش شروع

  

مظفرگڑھ، کوٹ ادو، دائرہ دین پناہ (نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)تھانہ سنانواں میں اندھا قتل ٹریس ہوگیاہے  بیٹا 

(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

ہی اپنے باپ کا قاتل نکلاتفصیل کے مطابق ماہ ستمبر میں تھانہ سنانواں کے علاقے نامعلوم ملزمان نے مسمی غلام محمد  کو فائر مار کر قتل کیا، پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا تو متوفی کے بیٹے نے جھنگ کے رہائشی اپنے سسرالیوں پر الزام لگایا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر لیا، ملزم متوفی کے بیٹے کے سسرال ہی نہیں بلکہ اس کا بیٹا ک مجاہد حسین ولد غلام محمد نے معمولی تلخ کلامی کر کے اپنے حقیقی والد کو فائر مار دیا جس سے وہ جانبحق ہوا اور اس نے بعد میں الزام اپنے سسرال والوں پر لگایا،تاہم تھانہ سنانواں ایس ایچ او عصمت عباس اور اس کی ٹیم نے اندھا قتل قتل ٹریس کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ٹریس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -