ماہ ستمبر، بجلی صارفین سے33ارب روپے  کی وصولیاں،ٹارگٹ بڑھانے کاحکم

ماہ ستمبر، بجلی صارفین سے33ارب روپے  کی وصولیاں،ٹارگٹ بڑھانے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے ستمبر2020ء کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں 33ارب (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
روپے سے زائد وصولیاں کی ہیں جس سے ریکوری کی ماہانہ شرح 105.61فیصدرہی ہے۔پرائیویٹ صارفین سے31ارب46کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح106.35فیصد اور سرکاری اداروں /محکموں سے ایک ارب62کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح93.15فیصدرہی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پر میپکوریجن میں صارفین کے میٹروں کی درست /استعمال شدہ یونٹس کے حساب سے بلنگ کی جارہی ہے اور ریڈنگ کی تصاویر بلوں پر شائع کی جارہی ہیں۔ صارفین کو ریڈنگ اور بلنگ کے پیغامات بھی موبائل نمبرز پر بھیجے جارہے ہیں۔ ملتان سرکل کی7ارب22کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح105.41فیصد رہی۔ ڈی جی خان سرکل کی 2ارب43کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح105.49 فیصد،وہاڑی سرکل کی2ارب73کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح107.09فیصد، بہاولپور سرکل کی4ارب24کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح105.41فیصد، ساہیوال سرکل کی4ارب62کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح104.97فیصد، رحیم یار خان سرکل کی3ارب 41کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح101.92فیصد، مظفرگڑھ سرکل کی 3ارب73کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح107.25فیصد، بہاولنگر سرکل کی 2ارب 5کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح107.91فیصد اور خانیوال سرکل کی2ارب62کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح107.12فیصدرہی۔