حکومت جلد مہنگائی، ذخیرہ اندوزی پرقابو پالے گی،ڈاکٹر شبیر علی قریشی

حکومت جلد مہنگائی، ذخیرہ اندوزی پرقابو پالے گی،ڈاکٹر شبیر علی قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران مختلف چیلنجوں پر قابو پا کر (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،ملک کی معیشت مضبوط ہو چکی ہے، حکومت کو مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ سمیت مختلف چیلنجوں کا اب بھی سامنا ہے  جن پر بھی قابو پا لیا جائیگا، وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کم کرنا ہے،حلقہ میں کروڑوں کے منصوبوں کا افتتاح کیا جارہا ہے،دائرہ دین پناہ سمیت احسان پور کو بھی سوئی گیس دی جائے گی،حلقہ این اے 181کے ہر گاؤں، قصبے اور شہر کی یکساں ترقی پر عمل پیرا ہیں،حلقہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے انشاء اللہ ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دائرہ دین پناہ میں سٹی پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر میاں احسن علی قریشی،رانا اورنگ زیب اشرف،میاں ذوالفقار علی قریشی، پیر ماجد گیلانی،میاں رفیق احمد قریشی، میاں عامر قریشی،میاں ایوب قریشی، میاں جاوید قریشی، میاں غلام علی قریشی،رانا جاوید اقبال،ذیشان نیازی سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے جنکی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان قائد بے مثال ہیں،ان کی رہنمائی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے،سیاسی شعبدہ بازی کا دورگزرگیا،اب عملی اقدامات کررہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی تحریک شروع  ہونے سے پہلے کئی مسائل سے دوچار ہے، پی ڈی ایم موجودہ حکومت پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتی، پی ڈی ایم سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،اپوزیشن کی دھمکیوں سے حکومت ڈرنے والی نہیں، اپوزیشن استعفے دینا چاہے تو شوق سے دیں، جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے، ملک کو غیرمستحکم کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ حلقہ میں 15کروڑ  روپے کی لاگت  ڈیڑھ سے زائد دیہات میں  کے منصوبے شروع کرادیے ہیں،حلقہ میں جبلی اور روڈ کے جال بچھا دیے جائیں گے،بعدازاں انہوں نے بجلی اور روڈزکے بھی کئی منصوبوں کا افتتاح کیا جس میں جال والا، کرم علی والا، جھنگوی چوک،بستی ملک کوڑے والی،جبکہ دو روڈ ہنجرائی اور اشرف خان مشوری والے روڈ بھی شامل تھے،اس موقع پر انہوں نے حلقہ کی عوام سے کہا کہ انکے والد میاں محسن علی قریشی کے دور اقتدار میں حلقہ میں بجلی گیس اور سڑکات کے جال بچھائے گئے تھے اور وہ بھی اپنے والد کے اس کا م کو جاری رکھیں گے،عوام مایوس نہ ہوں جلد ہی حلقہ میں یونیورسٹی کیمپس سمیت مزید سوئی گیس بجلی اور سڑکات کے جال بچھا دیے جائیں گے۔
ڈاکٹر شبیر