زرعی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، حسین جہانیاں گردیزی

زرعی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، حسین جہانیاں گردیزی

  

 خانیوال(بیورونیوز)     پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما یونین کونسل کوہی والہ کے سابق چیئرمین راناوقارنثار نے صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیہ(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 گردیزی کے اعزاز میں پروقارعشائیہ تقریب کاانعقاد کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیہ گردیزی نے کہاکہ زراعت کی ترقی سے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی وابستہ ہے۔زراعت کی ترقی واستحکام کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی کاشت پر خصوصی توجہ دے کر ملک سے گندم کے بحران کو حل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ معیاری زرعی ادویات اور بیچ کا بنیادی کردار ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا۔کسانوں اور کاشتکاروں کودرپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے رانا وقارنثار کی ساسی سماجی خدمات کوسراہا اورکہاکہ ایسے نوجوان نہ صرف ہمارابلکہ ملک وقوم کااثاثہ ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راناوقارنثار نے کہاکہ سید گروپ علاقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مہمانوں کی آمد کاشکریہ اد ا کیا۔تقریب سے رانا جہانزیب،رانا اورنگزیب،راناجنید اشرف،رانا کامرن عمرنے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں پاکستان کسا ن اتحاد کے مرکزی صدر خالدمحمودکھوکھر،عطر خان بھٹہ،غلام احمد بھٹہ،طاہر گردیز، منتظر مہدی،ملک طاہر شفیق،رانا فلک شیر،رانا عرفان نواب آف چوک منڈا،رانا علی،رانارمضان،ماسٹر خضر، راؤ احتشا م ایڈووکیٹ،مبشر بھٹہ،ارشد سنگا،زین گردیزی، علی گردیزی،عابد منظور،ودیگر معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حسین جہانیاں گردیزی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -