بہاولپور آرٹس کونسل میں تقریب،سمیرا ملک،  ظہور دھریجہ، غلام فرید کوریجہ اوردیگر کی شرکت

  بہاولپور آرٹس کونسل میں تقریب،سمیرا ملک،  ظہور دھریجہ، غلام فرید کوریجہ ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی حکومت وسیب کے مسئلے حل (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کے قیام کیلئے کام کر رہی ہے۔ سردار عثمان خان بزدار کو وسیب کی زبان اور تہذیب و ثقافت سے محبت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سمیرا ملک نے بہاولپور کی سماجی تنظیم سوجھل سویل کی طرف سے معروف دانشور ظہور دھریجہ کی تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بہاولپور آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والی تقریب کے میزبان ملک یٰسین وینس اور اسٹیج سیکرٹری اعجاز بلوچ تھے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ تھے، کمشنر بہاولپور کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر جنرل سید لیاقت علی گیلانی نے کی۔ تقریب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر و معروف رائٹر ملک اللہ بخش کلیار، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ریاض الحق بھٹی، معروف سرائیکی شاعر جہانگیر مخلص، پروفیسر عصمت اللہ شاہ، ریاض بلوچ، شریف خان لشاری،ملک جاوید چنڑو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شعراء کرام نے منظوم خراج تحسین پیش کیا اور آخری نشست میں گلوکاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا۔ سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ظہور دھریجہ کی سرائیکی تحریک کیلئے عظیم خدمات ہیں۔ ادب، صحافت اور سیاست کے میدان میں بہت کارنامے سر انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کیلئے جیتے ہیں۔ سمیرا ملک نے کہا کہ سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے مگر خدمات کو تسلیم نہ کرنا حقائق سے روگردانی کے مترادف ہے۔ سید لیاقت علی گیلانی نے کہا کہ وسیب کی میٹھی زبان سرائیکی پاکستان کا سرمایہ افتخار ہے، کمشنر بہاولپور آصف اقبال چوہدری خطے کی تہذیب و ثقافت کو بہت پسند کرتے ہیں اور اسکی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ ریاض الحق بھٹی نے کہا کہ بہاولپور کی سرزمین بہت ہی عظیم ہے اور اس خطے نے بڑے بڑے لوگوں کو جنم دیا، اہل بہاولپور نے پورے سرائیکی وسیب کی عظیم خدمت کرنے والے ایک سپوت کی تاج پوشی کر کے نہایت اہم فریضہ سر انجام دیا ہے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ پورے وسیب کی محرومیاں ختم ہونی چاہئیں، حکمران بہاولپور اور ملتان کی تفریق ختم کر کے اپنے وعدے کے مطابق وسیب کی حدود اور شناخت کے مطابق بلا تاخیر صوبہ بنائے۔ 

زبان اورتہذیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -