مظفرگڑھ،جمشید دستی کی قیادت میں  ریلی، قومی شاہراہ کی تعمیر ومرمت کامطالبہ

   مظفرگڑھ،جمشید دستی کی قیادت میں  ریلی، قومی شاہراہ کی تعمیر ومرمت ...

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار)چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید احمد(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 خان دستی،پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالرشید شیخ۔صدر متحدہ شہری محاذ رانا سہیل فرزند۔ سید زبیر شاہ بخاری۔رانا عمر فاروق۔سردار احمد ایڈووکیٹ۔اصغر بھٹہ۔ ملک راشد اعوان۔ باسط شیخ۔ابراہیم خان کی زیر قیادت روہیلانوالی میں قاتل روڈ ڈبل بناؤ پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر جمشید دستی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ قومی شاہراہ مظفرگڑھ سے ہیڈ پنجند علی پور تک سڑک حادثات کا سبب بن کر اب قاتل روڈ بن  گئی ہے، ہر سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے،حکومت اس ایشو پر ٹس سے مس نہیں ہو رہی،نہ ہی بجٹ میں اس بارے رقم رکھی گئی، عوام کو محض لولی پاپ دیا جا رہا ہے،مقامی اراکین اسمبلی عوام سے جھوٹ بولتے آ رہے ہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسے ڈبل روڈ بنایا جائے،

مزید :

ملتان صفحہ آخر -