پی ڈی ایم کا16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں  جلسہ، متحرک کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کاامکان

پی ڈی ایم کا16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں  جلسہ، متحرک کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ...

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) متحدہ اپوزیشن (پی ڈی ایم) کے 16اکتوبر(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 کو گجرانوالہ میں منعقد ہونیوالے جلسے میں شرکت کیلئے جانیوالے مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی ایف کے متحرک کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی، پکڑ دھکڑ کا امکان، ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن (پی ڈی ایم) کے 16اکتوبر کو گجرانوالہ میں منعقد ہونیوالے جلسہ عام میں شرکت کیلئے جانیوالے ضلع بھر سے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ایف کے متحرک کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں متحرک کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 16 اکتوبر کو گجرانوالہ میں منعقد ہونیوالے متحدہ اپوزیشن (پی ڈی ایم) کے متحرک کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان ہے۔ 

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -