بلدیاتی الیکشن، ناراض دوستوں،کارکنوں کو منانے کا ٹاسک، سیاسی شخصیات سرگرم

  بلدیاتی الیکشن، ناراض دوستوں،کارکنوں کو منانے کا ٹاسک، سیاسی شخصیات سرگرم

  

  ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)  تحصیل میلسی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں سیاسی جماعتوں کے سابق اور موجودہ اراکین اسمبلی نے جوڑ توڑ کا عمل شروع کردیا(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

سیاسی حریف کو کچھ لوں اور کچھ دوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کراپنے ساتھ شامل کر نا شروع کردیا تفصیل کے مطا بق تحصیل میلسی میں متوقع بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں سیاسی جماعتوں کے سابق اور موجودہ اراکین اسمبلی کی جانب سے ناراض ساتھیوں کو منانے کے لئے بھر پور طریقہ سے مہم شروع کردی ہے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی منیس گروپ کے سربراہ سعید احمد خان منیس نے اپنے آبائی حلقہ پی پی235میں سابق صوبائی اُمیدوارغضنفر عباس گھلو کو کچھ لوں اور کچھ دوں کی پالیسی اپناتے ہوئے اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں منیس گروپ کی جانب سے اپنے تمام یونین کونسلوں کے سابق چیئر مینوں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ ناراض رہنماؤں اور کارکنوں کو دوبارہ ساتھ شامل کرنے میں اُن کا ساتھ دیں تاکہ تحصیل میلسی میں پوزیشن مضبوط ہوسکے ذرائع کے مطا بق سعید احمد خان منیس نے اپنے بڑے صاحبزادے کو بلدیاتی الیکشن میں ٹاؤن کمیٹی ٹبہ سلطان پورسے الیکشن میں کھڑا کرنے کی بجائے تحصیل سطح پر الیکشن لڑنے کے لئے عاصم سعید خان منیس کا ووٹ ٹبہ سلطان پور سے ختم کرواکر چک نمبر202ڈبلیوبی میں درج کروادیا ہے اور اب انہیں ٹاؤن کمیٹی سطح کے الیکشن میں شامل ہونے کے لئے شہر سے مضبوط اُمیدوار ملنا مشکل نظر آرہاہے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی اندرون خانہ اپنی پوزیشن دوبارہ مضبوط کرنے کے لئے رات کے وقت کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں جاکر اُنہیں منانے میں مصروف عمل ہیں۔

بلدیاتی الیکشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -