پرانی دشمن پرقتل، حادثات میں بچے سمیت 5افراد جاں بحق

 پرانی دشمن پرقتل، حادثات میں بچے سمیت 5افراد جاں بحق

  

 ماچھیوال، میلسی، رحیم یارخان، محسن وال(بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر، نمائندہ خصوصی)ماچھیوال اڈا پر الائیڈ بینک کے سامنے دو موٹر سائیکلوں میں تصادم (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کے بعد، ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت دو زخمی، تفصیل کے مطابق اڈا ماچھیوال پر الائیڈ بینک کے سامنے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار دوسرے یو ٹرن لیتے موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ ایک شخص مشتاق احمد سکنہ صادق آباد جو مانا موڑ کے نواحی گاؤں 203 ای بی میں مہمان آیا ہوا تھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھانجا عابد اور عابد کی ہمشیرہ شدید زخمی ہو گئے محمد عابد کی ایک ٹانگ فریکچر ہو گئی زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا واضح رہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ انہیں ہٹ کرنے والا نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ ماچھیوال نے لاش قبضہ میں لے کر مزید کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ڈمپر کی موٹر سائیکلوں سواروں کو ٹکر  ایک نوجون جاں بحق تین افرادشدید زخمی ہوگئے ایک ز خمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے بتایا جاتا ہے کہ لڈن روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے ایک نوجوان محمد الیاس موقع پر جاں بحق محسن، مزمل اور حق نواز شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔کپاس سے لوڈ پھٹہ رکشہ نے سڑک کراس کرنیوالا 5 سالہ کمسن بچہ کچل ڈالا، زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر جاں بحق  چک 71 این پی کا رہائشی پانچ سالہ محمد حسن تاج گڑھ روڈ پر سڑک کراس کر رہا تھا کہ اسی دوران کپاس سے لوڈ پھٹہ رکشہ نے کچل ڈالا، جس کے نتیجہ میں پانچ سالہ اسد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ رکشہ ڈرائیور رکشہ موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر پھٹہ رکشہ قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی جبکہ کمسن اسد کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔  کالونی کا رہائشی 28سالہ نوجوان علی حسن 15موری کے نزدیک اوور ہیڈ بریج کے نیچے لاہور سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کی زد میں آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا‘اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء  کے حوالے کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان علی حسن کی لاش کے پاس سے برآمد ہونے والے موبائل فون سے عائشہ بی بی نامی لڑکی کے ناراضگی کے مسیج بھی موجود تھے جس سے شبہ پایا گیا کہ نوجوان علی حسن نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کی ہے۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 20 سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔  نورے والی کا رہائشی 20 سالہ ابراہیم اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ میاں چنوں کے نواحی گاؤں 73پندرہ ایل میں پرانی رنجش پر ملزمان کی فائرنگ سے ممتاز نامی شخص جاں ہوگیا،پولیس تھانہ چھب کلاں نے پانچ ملزمان ارشد،قیصر،طارق،ثاقب،اظہر کے خلاف بجرم 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -