ملکی ترقی خوشحالی میرا مشن، نوجوان سائنس دان آصف محمود کاعزم 

  ملکی ترقی خوشحالی میرا مشن، نوجوان سائنس دان آصف محمود کاعزم 

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)چائینہ میں اس سال دنیا بھر کے ہزاروں سائنسدانوں میں پہلے نمبر پر آنے والے 100 سائنسدانوں اور پاکستان کی طرف سے پہلے نمبر (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

پر آنے والے نوجوان سائنسدان آصف محمود نے آبائی علاقہ رکن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں‘ چائینہ‘ روس‘ فرانس‘ امریکہ اور دنیا کے درجنوں ممالک سے مجھے کام کرنے کی پیش کش ہوئی مگر اپنے ملک پاکستان کیلئے کام کر کے ہی تسکین ملے گی۔ آصف محمود نے کہا کہ پاکستان کا بیٹا ہوں پاکستان ہی سب کچھ ہے اور پاکستان کی خدمت کرنا زندگی کا مشن ہے۔ آصف محمود نے بتایا کہ دن رات ایک کر کے کامیابی حاصل کی۔ اٹھارہ‘ اٹھارہ گھنٹے اور بیس‘ بیس گھنٹے مسلسل کام پر توجہ دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ نوجوان سائنسدان آصف محمود نے کہا کہ اس وقت سر فخر سے بلند ہوا جب میں نے زمین کے درجہ حرارت سے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دل لگا کر اور جذبہ سے کام کیا جائے تو کوئی چیز مشکل نہیں۔انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر کے ہزاروں سائنسدانوں میں سے 100 سائنسدان کامیاب تجربات پر پہلے نمبر پر آئے جبکہ پاکستان سے مجھے اعزاز ملا جو میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میرے پاکستان کا نام اس لسٹ میں آیا۔ آصف محمود نے بتایا کہ میرے لیے سب سے پہلے پاکستان باقی سب بعد میں ہے۔

عزم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -