ڈیرہ ریجن: ”پبلک سیفٹی مسٹ“کے نام  سے خصوصی آپریشن شروع کرنیکا حکم

  ڈیرہ ریجن: ”پبلک سیفٹی مسٹ“کے نام  سے خصوصی آپریشن شروع کرنیکا حکم

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق اتوار کے روز بھی 24/7 پولیسنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیمپ آفس میں بیٹھ کر پولیس کی پروفیشنل کمانڈنگ کی،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہی اصل اور حقیقی پولیسنگ ہے،جس کے لئے ضروری ہے کہ قانون شکنوں کو کسی بھی حوالے سے عوام کے ساتھ قانون شکنی نہ کرنے دی جائیکسی بھی قانون شکنی کو روکنے کے کچھ پیش بندی اقدامات بھی ہوتے ہیں،ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور میں ایکٹو ڈکیت گینگوں،کریمنل ریکارڈ کے حامل خطرناک اشتہاری ملزمان،عدالتی مفرور اور کسی بھی طریقے سے قانون کو چیلنج کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے پبلک سیفٹی مسٹ؛کے نام سے خصوصی آپریشن شروع کیا جائے،جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے بھی معلومات و اطلاعات کا تبادلہ کیا جائے،ملزمان کی گرفتاری کے  لئے ایسے حفاظتی انتظامات اور تیاریاں کی جائیں کہ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس کے ہر آفیسر اور اہلکار کو کسی بھی قسم کے نقصانات سے بچایا جائے،،انہوں نے کہا کہ،،پبلک سیفٹی مسٹ،،اپریشن کے دوران انٹر ڈسٹرکٹ پولیسنگ سے بھی خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اہم کامیابیاں مل سکتی ہیں،کیوں کہ سماج دشمن عناصر ایک ضلع میں قانون شکنی کی بدترین واردات کرنے کے بعد دوسرے ضلع میں جا کر چھپ جاتے ہیں ہم نے قانون کے مطابق ہر ضلع،ہر سب ڈویڑن،ہر تھانہ حتیٰ کہ ریجن کے جس چپے پر بھی قانون شکنوں کی کمین گاہیں ہیں انہیں قانون کے مطابق  ختم کرنا ہے، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ خطرناک ترین ملزمان کی گرفتاری کے آپریشن میں پولیس کے علاؤہ ایلیٹ فورس بھی حصہ لے گی جس کے لئے ہدایات دی جا چکی ہیں،انہوں نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کے افسران کے ساتھ بھی اس حوالے سے میٹنگز کر کے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے،،،پبلک سیفٹی مسٹ،،اپریشن کے دوران جیلوں سے رہائی پانے والے سنگین مقدمات کے ملزمان کی سرگرمیوں کو بھی مانیٹر کیا جائے کیوں کہ جیلوں سے رہائی پانے والے عادی ملزمان اکثر اوقات کریمنلز کے سہولت کار بنتے ہوئے انہیں قانون شکنی کے آزمائے ہوئے گر بتاتے ہیں،نئے ڈکیت گینگ تشکیل دیتے ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے24/7پولیسنگ کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے اتوار کے روز کیمپ آفس سے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے محافل نعت اور جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے فوری طور پر اجلاس منعقد کئے جائیں جن میں ضلعی امن کمیٹی اور تمام مکاتب فکر کے جید اور با اثر نمائندگان کو شریک کیا جائے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -