مرتضی وہاب سے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی ملاقات

   مرتضی وہاب سے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلی سدھ کے مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کو پولسنگ کے امور کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے پولیس اصلاحات کے نتائج کا فیڈ بیک محفوظ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اغوا، جنسی زیادتیوں بالخصوص بچوں کے ساتھ مجرمانہ رویوں کی بیخ کنی پر قانونی اصلاحات موثر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے پولسنگ سسٹم میں جدت پسندی لائی جائے اور پولیس اور عوام کے مابین لائژن افادیت پذیر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سسٹم کے سقم کی نشاندھی کرنا ہر ذمہ دار شہری کا بنیادی حق ہے۔

مزید :

صفحہ اول -