ایران سے واپس آئے کراچی کے 6زائرین پنجگور میں اغواء، 2خواتین کو چھوڑ دیا

ایران سے واپس آئے کراچی کے 6زائرین پنجگور میں اغواء، 2خواتین کو چھوڑ دیا

  

 پنجگور (این این آئی)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران سے آنے والے 6زائرین کو نامعلوم دہشتگردوں نے اغواء کرلیا،پولیس نے مقدمہ درج کے مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق اتوار کو پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایران سے کراچی جانے والے ایک ہی خاندان کے 6زائرین کو اغواء کرلیااور نامعلوم سمت کی جانب فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق مغویوں کی شناخت حبیب اللہ ولد رئیس، حسن ولد حبیب، سکندر ولد غلام سخی، احمد رضا ولد غلام سخی، مہدی رضا ولد غلام سخی، عمران ولد منظورکے ناموں سے ہوئی ہے جو کراچی کے رہائشی ہیں اور ایران زیارت کرنے گئے تھے۔اغواء کار وں نے مغویوں کے ہمراہ جانے والی دوخواتین کو چھوڑ دیا جنہوں نے بعد میں پولیس کو اطلاع دی۔حکام کے مطابق مغوی ایران سے برستہ پنجگور کراچی جارہے تھے جو ایران سے متصل سرحدی علاقے چیدگی کے راستے پنجگور میں داخل ہوئے تھے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

زائرین اغواء

مزید :

صفحہ اول -