خیبر سپورٹس کے زیر اہتمام خیبرپیس گیمز کل سے شروع ہونگے

خیبر سپورٹس کے زیر اہتمام خیبرپیس گیمز کل سے شروع ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خیبر (بیورورپورٹ)خیبر سپورٹس کے زیر اہتمام خیبر پیس گیمز 13اکتوبر سے شروع ہونگے جس میں تقریبا 2000کھلاڑی حصہ لینگے جو تینوں تحصیلوں میں کھیلا جا ئے گا کرکٹ،فٹ بال والی بال کے علاوہ دوسرے گیمز بھی کھیلے جائیں گے خیبر سپورٹس ایک ہزار کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کے سامان دینگے،کرکٹ اور فٹبال کے علاوہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑیوں کو بھی آگے لانے کیلئے اسطرح سپورٹس سرگرمیاں بہت ضروری ہے،سپورٹس منیجر راحت گل ملاگوری خیبر سپورٹس کے زیر اہتمام باڑہ تحصیل میں 13اکتوبر سے خیبر پیس گیمز شروع ہونگے جبکہ جمرود میں 14اکتوبر اور لنڈیکوتل میں 16اکتوبر سے شروع ہو نگے خیبر پیس گمیز میں 14گیمز کرکٹ،فٹ بال،ہاکی،والی بال،باسکٹ بال،ایتھلیٹکس،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،آرٹھری،باکسنگ،سائیکلنگ،باڈی بلڈنگ اور مارشل آرٹ کھیلے جائیں گے مارشل آرٹ میں پانچ گیمز کھیلے جائیں گے چودہ گیمز میں ضلع خیبر کے دوہزار کھلاڑی حصہ لینگے جس میں ایک ہزار کھلاڑیوں کو خیبر سپورٹس مختلف کھیلوں کے سامان دینگے اس حوالے سے سپورٹس منیجر راحت گل ملاگوری نے بتا یا کہ کرکٹ اور فٹبال کے علاوہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑیوں کو بھی بھر پور موقع ملیں گے۔ تاکہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑی بھی آگے آکر ملک وقوم کانام روشن کریں خیبر سپورٹس ان تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرینگے انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں کرکٹ اور فٹ بال کے علاوہ دوسرے گیمز کے کھلا ڑی بھی موجود ہیں ہر گیمز کا ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن صرف انکو موقع دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوسرے علاقوں کی طرح ضلع خیبر میں بھی ہاکی کی کھلاڑی اور ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن انکو موقع اور تھوڑا سہولت دینے کی ضرورت ہیں اس لئے ان پیس گیمز میں ہاکی کو بھی شامل کیا گیا ہے ہاکی قومی کھیل ہیں اور اس پیس گیمزسے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا راحت گل ملاگوری نے کہا کہ ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں کے عوام کو چاہئے کہ پیس گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے گراونڈ میں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کریں تاکہ ہم دنیا کو دیکھا سکے کہ ضلع خیبر میں امن قائم ہو گیا ہے اور گراونڈز آباد ہو گئے ہیں اور پیس گیمز میں ہزاروں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جب نیا ٹیلنٹ اور کھلاڑی سامنے آئینگے تو پھر سپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر ہونگے اور چھوٹے چھوٹے گراونڈز بھی آباد ہونگے 

مزید :

صفحہ اول -