حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس،سابق حکومتوں نے اداروں کو تباہ کیا:اسد قیصر

حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس،سابق حکومتوں نے اداروں کو تباہ کیا:اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صوابی(بیورورپورٹ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابقہ حکومتوں کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ مہنگائی سے عوام پریشان ہیں حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے تاہم گزشتہ حکومتوں نے اداروں کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہجب حکومت میں آئے تو اس وقت ملکی معیشت بالکل تباہ تھی اور پی آئی اے و ریلوے سمیت دیگر ادارے خسارے میں تھے، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی حکومت میں یہ لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ مولانا فضل الرحمان آپ کا بیٹا کیوں اسمبلی میں ہے؟اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا، خیبرپختونخوا کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ بھی ملے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا۔
اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -