سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت ہوگیا:مریم نواز

 سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت ہوگیا:مریم نواز

  

 مانانوالہ،شیخو پورہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے جمہوریت کی بالا دستی اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب بائیس کروڑ عوام کا نعرہ بن چکا ہے سولہ اکتوبر گوجرانوالہ کا جلسہ پی ڈی ایم رہنماؤں کی خصوصی شرکت سے تاریخ ساز جلسہ بن جائیگا، پی ڈی ایم میں انتشار پھیلانے کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے مانانوالہ سے ن لیگ کے گوجرانوالہ جلسہ کے حوالے سے آئے وفد جس میں سردار محمد عرفان ڈوگر۔ایم این اے۔چوہدری محمود الحق ایم پی اے۔میاں عبدالروف ایم پی اے سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سلیکیٹڈ حکومت ریاستی اداروں کے پیچھے چھپنے کی نام کوشش کر رہی ہے حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود گوجرانوالہ سولہ اکتوبر کا جلسہ تاریخ ساز جلسہ ہو گا جس میں پی ڈی ایم کے رہنما بھی خطاب کریں گے سلیکیٹڈ حکومت کو آپنے ارد گرد بیٹھے چور نظر نہیں آرہے ہیں صرف اپوزیشن کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کے لیئے تمام حربے استعمال کیئے جارہے ہیں مگر ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اب حقیقی جمہوریت کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بائیس کروڑ عوام کا نعرہ بن چکا ہے جو نالائق حکومت سے اب نجات کا وقت ہوا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ آپنے مقرر کردہ کمیشن میں چینی چور ثابت ہونے والے جہانگیر ترین کو جہاز میں بٹھا کر بیرون ملک روانہ کر دیا اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیئے خسرو پرویز کی وزارت تبدیل کر دی گئی سلیکیٹڈ حکومت کے آپنے میڈیکل بورڈ کی رپورٹوں پر میاں نواز شریف بیرون ملک علاج کے لیئے گئے مگر اب حکومت میاں نواز شریف کی بیماری کے پیچھے چھپ کر آپنی ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشر یف اور مر کزی نائب صدر مر یم نواز میں اپوزیشن کے احتجاجی جلسوں کے معاملے پر مکمل رابطے مین ہیں جبکہ مر یم نوازشر یف نے اتوار کے روز رائے ونڈمیں 2گھنٹے سے زائد مشاورتی بیٹھک میں 16اکتوبر سمیت دیگر جلسوں کے لیے حکمت عملی بنا لی۔ مر یم نواز شر یف لند ن میں علاج کے لیے موجود اپنے والد اور پارٹی قائدنوازشر یف سے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کے حوالے سے مشاورت کے لیے مکمل رابطے میں ہیں اور انکو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ہونیوالے رابطوں اور پارٹی معاملات کے بارے میں روزانہ کی بنیادوں پر آگا ہ کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف اتوار کے روز رائے ونڈ جاتی امراء میں  نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، قائد مسلم لیگ(ن)میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر، صدرمسلم لیگ(ن)پنجاب رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب سمیت پارٹی کے مر کزی اور صوبائی قائدین بھی شر یک ہوئے ہیں اجلاس میں احتجاجی جلسوں سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے آئندہ کہ حکمت عملی تیار کی گئی اور مر یم نواز شر یف نے کہا کہ حکومت کو سمجھ آچکی ہے عوام اپوزیشن جماعتوں کیساتھ کھڑی ہے اور اب حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں عوام کے دلوں میں نوازشر یف کی محبت دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی۔ 

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -