کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی 

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی 

  

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے شہرقائد میں ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر فوری پابندی عائد کردی، محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ایک ماہ کے لیے ہوگی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، پابندی امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے لگائی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کے فیصلے سے امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ خواتین، بزرگ اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ڈبل سواری 

مزید :

صفحہ اول -