کورونا سے صحتیابی کے دعویدار امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں سیکڑوں افراد جمع کر لیے

کورونا سے صحتیابی کے دعویدار امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں سیکڑوں افراد جمع کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی) عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے دعویدار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں سیکڑوں افراد اکھٹے کر لیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کی بالکونی سے خطاب کرنے کے لیے ماسک بھی اتار ڈالا اور  بولے کہ وہ اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔    ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کا الزام ایک بار پھر چین پر عائد کرتے ہوئے امریکی قوم جلد چینی وائرس کو شکست دے گی۔ دوسری جانب 14 روز کے قرنطینہ پر عمل درآمد نہ کرنے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر فاچی نے سردیوں میں کورونا وائرس مزید شدت سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے برس بھی وبا بڑا خطرہ رہے گی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور پھر سانس لینے میں مشکل پیش آنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔
امریکی صدر

مزید :

صفحہ اول -