جنوبی پنجاب میں 110بجلی چوروں کو رگڑا 

جنوبی پنجاب میں 110بجلی چوروں کو رگڑا 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

ایک روز میں ریجن بھر میں 110بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ63ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر21 لاکھ90ہزار روپے جرمانہ عائد۔10 ایف آئی آرزدرج۔10اکتوبر2020ء  کو ملتان میں 21گھریلواورکمرشل صارفین کو26166یونٹس چوری کرنے پر477407روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 31 گھریلو صارفین کو42815یونٹس چوری کرنے پر560215روپے جرمانہ اور 9مقدمات درج،بہاولپور میں 9گھریلوصارفین کو14156یونٹس چوری کرنے پر241523 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال میں 18 گھریلو،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو48804یونٹس چوری کرنے پر361657روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 13 گھریلوصارفین کو13960یونٹس چوری کرنے پر239000روپے جرمانہ،مظفرگڑھ میں 11گھریلوصارفین کو10135یونٹس چوری کرنے پر158546روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 5گھریلو صارفین کو3974یونٹس چوری کرنے پر65409روپے جرمانہ اور خانیوال میں 2گھریلوصارفین کو3500یونٹس چوری کرنے پر86600 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

بجلی چور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -