مولانا عادل خان کی شہادت عالم اسلام کیلئے بڑاسانحہ، شہریار آفریدی 

 مولانا عادل خان کی شہادت عالم اسلام کیلئے بڑاسانحہ، شہریار آفریدی 

  

اسلام آباد (آن لائن) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے حضرت مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ان کی شہادت عالم اسلام کیلئے بڑا سانحہ اور فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ بھارتی لابی مولانا کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا مہم کے ذریعے فرقہ واریت کو فروغ دینے میں مصروف ہے  دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے اور قاتلوں کو فوری انجام تک پہنچایا جائیگا انہو ں نے مزید کہا کہ ان کی شہادت سے پاکستان بہت بڑے  عالم دین سے محروم ہو گیا ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر وجمیل عطاکریں۔  

شہریار آفریدی 

مزید :

صفحہ آخر -