صحافیوں کا معاشرے کو سنوارنے میں بڑا کردار ہے:ڈاکٹر جمیل احمد

 صحافیوں کا معاشرے کو سنوارنے میں بڑا کردار ہے:ڈاکٹر جمیل احمد

  

 حیدرآباد (بیورورپورٹ) ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ صحافیوں کا معاشرے کو سنوارنے میں بڑا کردار ہے۔ اور صحافت ایک انتہائی ذمہ دارانہ و معزز شعبہ ہے۔جس کو معاشرے کا ہر طبقہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وہ حیدرآباد کے معروف صحافی راحت کاظمی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں ایم این اے صلاح الدین نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ حیدرآباد کی نامور سماجی شخصیت و تاجر رہنماء اسلم خان دیسوانی و دیگر معززین نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان سینئر صحافی راحت کاظمی نے مہمان ِ خصوصی ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کا استقبال کیا۔ ان کی تعیناتی سے تاحال مدت کے دوران کرائم پر قابو پانے اور بہترین کمیونٹی پولیسنگ میں اہم رول ادا کرنے پر ان کی کاوشوں اور اقدامات کو سراہا۔ ایم این اے صلاح الدین نے تقریب کو معاشرے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے والی شخصیات کا مجموعہ قرار دیا۔ حیدرآباد کی معروف سماجی شخصیت و تاجر رہنماء اسلم خان دیسوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، شعبہ ِ صحافت اور تاجر و عوام مشترکہ لائحہ عمل سے خوبصورت معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔ تقریب میں شرکاء کو سندھ کا تحفہ اجرک بھی پیش کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -