سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائیگی:کمشنر کراچی

سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائیگی:کمشنر کراچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(سٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کراچی میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اشیاے خوردو نوش کی سرکاری طور پر مقرر کی جانے والی قیمتوں کو سختی سے نافذکریں اور خلا ف ورزی کرنے والے دکانداروں  اور تاجروں کے خلاف قانونی کاررائی کریں انھوں نے ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف کارروئی کا بھی حکم دیا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرون اسدعلی خان، ایڈیشنل کمشنر ٹو ڈاکٹر وقاس تمام ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف سپلائی کے افسران اور صارفین کی تنظینوں کے نما ئندوں نے  شر کت کی۔ اجلاس میں سرکاری قیمتوں پر اشیا کی عدم دستیابی کی شکایات  بڑھتی ہوئی مہنگائی  کی صورتحال اور اسباب کا  جائزہ لیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے خوردو نوش کی مناسب اور سرکاری قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے اور تمام غیر قانونی اسباب کا سد باب کیا جائے گا۔ اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور آکشن کے طریقہ کو مزید بہتر اور شفاف بنانے اور ریٹیلرز اور مڈل مین کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ کمشنر نے کہا کہ ناجائزمنافع خوروں کے خلاف شہریوں کی شکایات بڑھ رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز اس سلسلہ میں اپنا کردار موثر طور پر ادا کریں  ناجائز منافع خوری کے خلاف شہریوں کی شکایات دور کریں اور یقینی بنائیں کہ ناجائز منافع خور ی کی روک تھام اور  لوگوں کو سرکاری اور مناسب قیمت پر اشیا دستیاب ہو ں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  تمام اضلاع کے اے ڈی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختار کارقیمتیں چیک کریں  گے اور ڈپٹی کمشنرز ان کی نگرانی کریں گے۔دریں اثنا  اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی نے اب تک جمع کی جانے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انھوں نے ماڈل کالونی میں تین دودھ فروشون کے خلاف کارروائی کی ہے  انھوں نے ناگوری ملک شاپ جناح اسکوائر،میو برادرز  کالوبورڈ اورحاجی چنہ ملک شاپ  پر پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانہ عاید کیا ۔اجلاس میں مہنگائی کے خلاف شہریوں کے کردار کو موثر بنانے کے بارے مین مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔  اس سلسلہ میں صارفین تنظیموں کے نمائندوں نے کمشنر کو اپنے ہر ممکنہ  تعاون  کی یقین دہانی کرائی انھوں نے کہا کہ وہ شہریوں کے کردار کو موثڑ بنانے کے لئے سو شل میڈیااور دیگر تشہیری ذرایع اپنا کردار ادا کریں گے  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کمشنر کراچی کو کاررائی کی رپورٹ پیش کریں گے 

مزید :

صفحہ آخر -